قبرستانوں میں لپائی کرنیوالوں کا رش‘ پھولوں‘ اگربتیوں کے سٹالز لگ گئے

قبرستانوں میں لپائی کرنیوالوں کا رش‘ پھولوں‘ اگربتیوں کے سٹالز لگ گئے

  



ملتان (سٹی رپورٹر)یوم عاشورہ کے موقع پر شہری آج اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کریں گے اس سلسلے میں قبرستانوں میں قبروں کی لپائی کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے جبکہ قبروں پر پھولوں کی پتیاں، ببری، موم بتیاں، اگربتیاں ودیگر اشیاء کی فروخت کے لئے قبرستانوں کے باہر سٹالز لگ گئے ہیں اور چھوٹی بڑی شاہراؤں پر بھی اس سلسلے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

میں سٹالز لگ گئے ہیں۔ شہر کے بڑے قبرستان حسن پروانہ، جلال باقری، بی بی پا ک مائی، شاہ شمس، بستی خداداد، نشتر روڑ، سمیت شہر بھر کے قبرستانوں کے باہر مٹی، پھول، اگر بستی فروخت کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے ہیں تفصیل کے مطابق یوم عاشورہ کا روز قریب آتے ہی قبر ستاں کی خاموشی ختم ہو کر اپنے پیاروں کی قبیروں کی لپائی کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے قبرستاں میں کہیں قبروں کی لپائی ہو رہی ہے تو کئی قر آن پا ک کی تلاوت کی جارہی ہے قبروں کی لپائی کرنے والوں کے ساتھ چھوٹے بچے اور خواتین کی بڑ ی تعداد بھی ہمراہ ہے واضع رہے کہ یکم محرم الحرام آتے ہی شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی ستھرائی، اور لپائی کے لئے خصوصی طور پر قبرستانوں میں آتے ہیں جبکہ اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کے ساتھ ساتھ لنگر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...