موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان 116ویں نمبر پر آگیا

      موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان 116ویں نمبر پر آگیا

  



کراچی(این این آئی) موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان 116ویں نمبر پر آگیا، پاکستان اس معاملے میں الجزائر، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے ہے بلکہ بھارت اس فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے نے کہا دنیا بھر (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی میپنگ کرنے والے ادارے اوکلا نے دنیا میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ کی فہرست جاری کی ہے۔موبائل انٹرنیٹ کی فہرست میں جنوبی کوریا 97.44 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جہاں کی اوسط رفتار 63.34 ایم بی پی ایس ہے۔اس کے بعد قطر 61.72 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فہرست میں متحدہ عرب امارات 61.24 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور ناروے 60.90ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔پاکستان 144ممالک کی اس فہرست میں 116ویں نمبر پر ہے، جہاں موبائل انٹرنیٹ ڈان لوڈنگ کی اوسط رفتار 13.55 ایم بی پی ایس ہے،2برس میں دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ 21.4فیصد سے بڑھ کر 27.69 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی تاہم جہاں تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ کی بات ہے تو اس معاملے میں سنگاپور 191.93ایم بی پی ایس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سرفہرست

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...