کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل میں مسافر دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل میں مسافر دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا - مسافر ناصر علی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی - (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

تفصیلات کے مطابق ناصر علی رحیم یار خان سے اسلام آباد جانے کے لئے خیبر میل کی بوگی نمبر 13 میں سوار ہوا دوران سفر شجاع آباد کے قریب اسے دل کا دورہ پڑ گیا ٹرین گشت پرمامور ریلوے پولیس اہلکارنے مسافر کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا - ریلوے حکام نے ناصر علی کی میت قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...