اے این پی کی تاریخ قرباینوں سے بھری پڑی ہے،حیدر ہوتی

  اے این پی کی تاریخ قرباینوں سے بھری پڑی ہے،حیدر ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ اورعوامی نشل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ خدائی خدمت گار تحریک کے دوران خدائی خدمت گار گھرانوں کے مرد و زن نے قابل قدر خدمات سرانجام دیکر انگریزوں کو بھگانے پر مجبور کیا خدائی خد متگار تحریک کی قربانیوں کی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

بدولت ٓج ہم ازاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر شہادت قبول کی مگر غلامی قبول نہیں کی اور انگریزوں سے ہمیں ازادی دلادی خدائی خدمتگار گھرانے کے چشم وچراغ انجنیئر عباس خان اور اس کے خاندان کی ملک و قوم کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہے۔جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر انجنینئر عباس خان کی وفات پر تدفین کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرحوم کے چچازاد بھائی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی فاروق اکرم خان اور سوگوار خاندان کے تمام افراد کے علاوہ اے این پی کے سرکردہ رہنماء بھی موجود تھے۔ انھوں نے انجینئر عباس خان کی طویل سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔اے این پی کے کارکن ان ہی کی نقش قدم پر چل کر سرخرو ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعائے معفرت مانگتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔