ملتان سے دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار‘ مسافرورں کا برا حال
ملتان (نمائندہ خصوصی)ملتان سے کراچی، لاہور،راولپنڈی اور پشاور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،مسافروں کا شدید گرمی اور حبس میں برا حال, وفاقی وزیر ریلوے کا گیارہ ماہ کے دوران نئی ٹرینیں چلانے پر زور،ٹرینوں کے بروقت پہنچنے کے نظام پر توجہ صفر،تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے نئی ٹرینیں چلانے کی ناقص پالیسی جاری ہے,جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ ریلوے تباہی کے دہانے پر آن پہنچا ہے،پرانی بوگیوں سے نئی ٹرینیں چلانے کی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
پالیسی بری طرح ناکام ہوئی جس کے باعث گزشتہ تین ماہ سے ٹرینوں کے نظام الاوقات درہم برہم ہو چکے ہیں،ملتان کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کا انتظار کرتے مسافر شدید گرمی اور حبس میں خوار ہو کر رہ گئے ہیں،گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں پشاور سے براستہ ملتان کراچی جانے والی خیبر میل 5 گھنٹے,کراچی سے براستہ ملتان راولپنڈی جانے والی تیز گام تین گھنٹے,کراچی سے براستہ ملتان لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس چار گھنٹے,کراچی سے براستہ ملتان لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے,لاہور سے براستہ ملتان کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی،مسافروں کے مطابق ٹرینوں کی آمدو رفت اور صیح ٹائمنگ سے متعلق آگاہ تک نہیں کیا جا رہا جبکہ ٹکٹ ریفنڈ کروانے میں بھی شدید مسائل کا سامنا ہے۔
ٹرینیں تاخیر