ڈیرہ‘ سیوریج منصوبوں میں کرپشن‘ ناقص میٹریل کے استعمال پر تحقیقات شروع

      ڈیرہ‘ سیوریج منصوبوں میں کرپشن‘ ناقص میٹریل کے استعمال پر تحقیقات شروع

  



ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج منصوبہ میں اربوں کی کرپشن اور ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اعلی سطح کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاکمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن مدثر ریاض ملک نے سیوریج کے ناقص سسٹم میں ملوث سرکاری محکموں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے اورسیوریج منصوبوں کی ٹیکنکل انسپکشن کیلئے وزیراعلی معائنہ ٹیم اور ڈی جی انٹی کرپشن کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں 2008 کے بعد 66 کروڑ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

سے زائد مالیت کا سیوریج سسٹم نصب کیا گیا۔ناقص میٹریل کے استعمال سے روزانہ کراؤن فلئیر کے واقعات پر وزیراعلی پنجاب کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ماضی میں بچھائی گئی ناقص سیوریج لائنیں بیٹھنے کے روزانہ واقعات ہورہے ہیں ناقص سیوریج سسٹم سے انسانی زندگیوں کے ساتھ حکومتی خزانے کو بھی نقصان پہنچا۔وزیراعلی پنجاب نے سیوریج منصوبوں میں کرپشن کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔مدثر ریاض ملک نے انٹی کرپشن ٹیم تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کر کے ساتھ سفارشات بھی پیش کرے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر خصوصی معائنہ ٹیم بھی تحقیقات کرے گی۔کمشنر نے کہا کہ بدعنوانی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

تحقیقات شروع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...