ڈکیتی‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  ڈکیتی‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  



ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف و ارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق صدر پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے محمد رؤف سے 24ہزار روپے چھین لئے صدر پولیس کے علاقے میں زین العابدین کی جیب سے 40ہزار روپے نکال لئے گئے لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے غلام مصطفے کا بجلی کا میٹر، زوہیب، تصدق حسین، محمد ولید، محمد حذیفہ، شاہد رضان، رانا سہیل، عطا محمد اور تنویر احمد کے موبائل فون سیٹ چور ی کر لئے گئے مخدوم رشید پولیس کے علاقے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

میں محمد ا?صف کی دکان سے ایک لاکھ 42ہزار روپے مالیت کا سامان، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے اللہ رکھا کی دو بکریاں اور لیاقت کے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر