ڈیرہ شہر کی سیوریج لائن سے ریت‘ بجری کی بوریاں برآمد‘ مقدمات درج

  ڈیرہ شہر کی سیوریج لائن سے ریت‘ بجری کی بوریاں برآمد‘ مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازیخان شہر کے متعدد مقامات پر سیوریج لائن سے سیمنٹ، ریت، بجری کی بند بوریاں برآمد ھونے پرسٹی سرکل کے مختلف تھانوں میں بوریاں ڈالنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات کااندراج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر محمد شاھد کی مدعیت میں تھانہ گدائی میں پہلا مقدمہ درج کیاگیاھے۔ رپورٹ کے مطابق پل ڈاٹ کے نزدیک سیوریج لائن کی صفائی کے دوران ریت اور بجری کی بوریاں برآمد ھوئیں اسی طرح تھانہ سٹی کی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

حدود بلاک چالیس اور تھانہ بی ڈویثزن کی حدود بلاک زیڈ اور تھانہ سول لائن کی حدود شاہ سکندر روڈ سے بھی سیوریج لائن سے ریت اور بجری سیمنٹ کی بوریاں اور اینٹیں ملیں جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں سے سیوریج لائن بند ھوگئیں اور گندہ پانی آبادی میں پھیل گیا۔ بوریاں ڈالنے والے نامعلوم فراد کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر محمد شاھد کی مدعیت میں مقدمات کا اندراج زیر دفعہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 272 اور 37 کے تحت مقدمات کا اندارج کیا گیا ھے۔دریں اثنا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فریدنے بتایا کہ شہر کی بند سیوریج لائن کھولنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایاجارھاھے۔ اور مسئلہ کی شدت میں کمی واقع ھورھی ھے انہوں نے کہاشرپسند عناصر جوکہ شہریوں کی زندگیوں میں مشکلات اور معاملات میں خلل ڈالنے کیعلاوہ ریاست کے مالی و انتظامی حوالے سے نقصان پہنچا رھے انہیں جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ کارپوریشن بھی اس حوالے سے متحرک ھے۔