ریت‘ بجری برآمد کار سوار کا ٹریفک اہلکارپر حملہ‘ تشدد کر کے وردی پھاڑ دی

ریت‘ بجری برآمد کار سوار کا ٹریفک اہلکارپر حملہ‘ تشدد کر کے وردی پھاڑ دی

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) چالان کر جرم بن گیا بااثر شہریوں کا چالانکرنے پر ٹریفک پولیس اھلکار پر تشدد، وردی پھاڑ دی۔اھلکار زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ چوک کے قریب ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کیطرف سے چالان کرنے پر ملزمان نے حملہ کر کے ٹریفک اہلکار(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کو زخمی کر دیاٹریفک اہلکاران ہیڈ کانسٹیبل بلال حسین اور کانسٹیبل امتیاز حسین روڈپر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ ایک کار نمبری MN/815 سوزوکی مہران ماڈل2016 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روک کر چالان کیا۔ٹریفک اہلکاران کے روکنے اور چالان کرنے پر کوٹ چھٹہ کا رھائشی رضوان علی ولد فرحان علی رانا نامی شخص طیش میں آ گیا اور للکار کر کہا کہ اسکا چالان کیوں کیاملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر ٹریفک اہلکاران پر حملہ کر دیا اور وردی بھی پھاڑ دی۔حملہ کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار امتیاز حسین زخمی ہو گیا۔عوام کے محافظوں پر فرض کی ادائیگی کے دوران ملزمان نے شارع عام پر حملہ کر کے سخت زیادتی کی ہے۔جس کے نتیجے میں پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اس موقع ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس تفتیش میں مصروف عمل ہے۔ایسے غلط عناصر سے قانون کے ساتھ معاشرے کو بھی مزمت کرنی چاہیے تاکہ آپ کے محافظ آپ کی خدمت کے لیے بلند حوصلہ کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

وردی پھاڑ دی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...