تھانوں کو مقدمات کے اندراج کیلئے بھجوائی جانیوالی درخواستوں پر مبہم جوابات‘ افسران برہم

  تھانوں کو مقدمات کے اندراج کیلئے بھجوائی جانیوالی درخواستوں پر مبہم ...

ملتان (وقا ئع نگار) ضلع پولیس افسران کی جانب سے تھانوں میں مقدمات اندراج کے حوالے سے بھیجی جانے والی درخواستوں پر گول مول اور مبہم جوابات تحریر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر سینئر پولیس افسران نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے ایس ایس پی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

انوسٹی گیشن ملتان نے اس بات پر ناراضگی اظہار کیا ہے کہ جب بھی تھانوں سے اندراج مقدمہ (22 اے) کیلئے درخواستوں پر کمنٹس مانگے جاتے ہیں۔تو ایس ایچ اوز حضرات فریقین کو طلب نہیں کرتے اور بغیر سماعت کے وہ مبہم اور گول مول جوابات بنادیتے ہیں۔جسکی وجہ سے دار رسی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لہذا تھانوں کو نیا پانچ نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔جس پر عمل کرکے وہ درخواستوں کا جواب بنائے گے۔احکامات نہ ماننے کی صورت پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

افسر برہم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...