یوم عاشورکے حوالے سے دولت گیٹ چوک پرقدیمی علم کی تنصیب

    یوم عاشورکے حوالے سے دولت گیٹ چوک پرقدیمی علم کی تنصیب

ملتان (سٹی رپورٹر) اصلاح بزم مہدی کے زیر اہتمام یوم عاشور کی مناسبت سے چوک دولت گیٹ ملتان میں قدیمی علم گزشتہ روز تنصیب کیا گیا اور علم کشائی کی گئی۔ جس میں مخدومزادہ مرید حسین قریشی، مخدوم زین قریشی،عمران اعجاز سومرو،ندیم(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

قریشی،سید طالب حسین پرواز،پیر عظمت اللہ سلطان،مولانا سلیم حیدر،سبطین، سبطین رضا لودھی،پیر عظمت سلطان چشتی، عمران گردیزی، ڈاکٹر تراب رضا بخاری، عابد علی شیخ، ملک شجر عباس کھوکھر، تنویر لنگاہ، محمد علی رضوی، عمران اعجاز سومرو، کامران سومرو، ملک فیاض کھوکھر، ڈاکٹر اعجاز، سید حسنین بخاری،عمران بخاری ودیگر شخصیات نے شرکت کی علم کی تنصیب کے بعد مخدوم مرید حسین قریشی نے ملک میں پر امن یوم عاشور اور ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ دعا کے بعد علم کشائی کی گئی اور علم کوعوام کی زیارت کیلئے کھول دیا گیا۔ واضح رہے اصلاح بزم مہدی کے زیر اہتمام ہر سال شب عاشور علم نصب کیا جاتا ہے۔ جو کہ روز عاشور نماز عصر کے بعد بڑھا دیا جاتا ہے۔

علم کی تنصیب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...