عاشورہ محرم کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ‘ ڈاکٹروں‘ سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  عاشورہ محرم کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ‘ ڈاکٹروں‘ سٹاف کو ...

ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے نشتر ہسپتال سمیت دیگر ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔محکمہ صحت نے کسی بھی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ہنگامی صورت کی پیش نظر ہسپتالوں میں بستروں۔ادویات۔خون کی بوتلوں کا اسٹاک و دیگر طبی سہولیات کا سامان موجود رکھ دیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹروں۔نرسوں اور پیرامیڈیکس سٹاف ڈیوٹی پر حاضری رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹر ان کال ہونگے۔

ایمرجنسی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...