یوم عاشور‘ جلوس روٹس میں واقع دینی مدارس امام بارگاہوں‘ مساجد کی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت

  یوم عاشور‘ جلوس روٹس میں واقع دینی مدارس امام بارگاہوں‘ مساجد کی مکمل ...

ملتان (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے ماتمی جلوسوں کے راستوں اور قرب و جوار میں واقع دینی مدارس، امام بارگاہوں اور مساجد کی مکمل مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اوقات اذان و (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

نماز کے دوران حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے اور چیک کیا جائے گا کہ ایسے مقامات پر فرقہ وارانہ جھنڈے اور بینر تو موجودنہیں۔ اس سلسلہ میں متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ جلوسوں کو راستوں پر آنے والے مدارس و مساجد کا مکمل معائینہ کریں۔

نگرانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...