یوم عاشورہ‘ مجالس‘ علماء کرام کی مکمل نگرانی

  یوم عاشورہ‘ مجالس‘ علماء کرام کی مکمل نگرانی

ملتان (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے آج یوم عاشور کے موقع پر منعقد ہونے والی مجالس اور دیگر تقاریب کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ محرم الحرام میں زبان بندی اور ضلع بندی کے احکامات کے تحت علماء کرام کی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

مکمل نگرانی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضلع ملتان میں قیام امن کے لئے 30 مذہبی رہنماؤں، علماء کرام و ذاکرین کی سرگرمیوں  پر تین ماہ کے لئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے حکم نامے کے تحت 18 علماء کرام و ذاکرین پر ضلع ملتان میں داخلے پر پابندی جبکہ 12 پرزبان بندی عائد رہے گی۔

مانیٹرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...