کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امام بارگاہ حیدری کے زیر اہتمام حسینیؓ امن ریلی

      کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امام بارگاہ حیدری کے زیر اہتمام حسینیؓ ...

ملتان (سٹی رپورٹر ) قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ دہلی گیٹ سے دولت گیٹ چوک حسینی ؑ امن ریلی نکالی گئی ریلی کے موقع پر شرکاءنے شیعہ سنی بھائی بھائی، اتحاد بین المسلمین کے نعرے لگائے اور اس موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا ریلی کی قیادت وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات محمد ندیم قریشی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ،مخدوم سید (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

حسن رضا مشہدی،سید علی رضا گردیزی، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، علامہ عبد الحق مجاہد، تحفظ عزاداری کے رہنما سید طالب حسین پرواز نے کی جبکہ ریلی میں دیگر سیاسی، مذہبی، سماجی ، تجارتی رہنماﺅں مخدوم غوث گیلانی، ملک خاور حسنین بھٹہ، مولانا سلیم حیدر، پیر عظمت سلطان بخاری ،سبطین رضا لودھی، عمران گردیزی، زاہد بلال قریشی ،سعید خان سیال، عامر شہزاد صدیقی، سلیم اختر گجر، ملک امجد وینس، ملک خضر حیات ہاشمی، تاجر رہنما عبد العزیز، الطاف حسین، نو ید ہاشمی، مظہر جاوید سیال ، رانا شہباز حیدر سید حسن عباس رضوی کے علاوہ دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مخدوم زادہ زین قریشی، ڈاکٹر اختر ملک، محمد ندیم قریشی، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، شیخ طارق رشید نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شہدائے کربلا نے میدان کربلا میں حق و سچ کے ساتھ کھڑے ہو نے کا درس دیا اور دین اسلام کی بقاءکے لئے قربانیاں دیں ان کو تا قیامت فراموش نہیں کیاجاسکے گا ملتان سے ہمیشہ اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کا پیغام صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں گیا ہے رہنماﺅں نے مزید کہا کہ ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو مودی کی بربریت کا شکار ہو رہے ہیں اور کرفیو کی حالت میں بھی شہدائے کربلا کا غم منا رہے ہیں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ملتان سمیت ملک بھر کے عوام کشمیر کے مسئلے پر سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے متحد ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

حسینی ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...