امام بارگاہ ممتاز آباد سے 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ‘ عزاداروں کی زنجیر زنی

  امام بارگاہ ممتاز آباد سے 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ‘ عزاداروں ...

ملتان( سٹی رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر ‘ وقائع نگار ) انجمن ےادگار حسنےہ کے زےر اہتمام امام بارگاہ ممتاز آباد سے 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس بر آمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ممتاز آباد مےں اختتام پذےر ہوا ، عز اداروں نے ممتازآباد مےں زنجےر زنی اور علم بر آمد کئے اور نوحہ خوانی کی اس موقع ضلعی انتظامےہ کی جانب سے سےکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ممتاز آباد کے تمام داخلی راستوں پر قناعتےں اور بےرےئر لگا کر بند کر دےئے گئے جلوس مےں شرےک ہونے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی اور واکت تھرو گےٹ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

سے گزار کر اندر جانے کی اجازت دی گئی تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پےش نہ آسکے اس موقع پر شےعہ رہنما ءسےد بشارت عباس قرےشی ، مزےن چاون ، مظہر گےلانی ، علی منظر زےدی ، سےد انےس حےدر نقوی ، امتےاز صدےقی سمےت دےگر بھی ہمراہ تھے ۔دریں اثناء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی ‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ‘ چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے گزشتہ روز ممتاز آبادمیں 9محرم الحرم کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا محرم الحرام ہمیں محبت ‘بھائی چارے ‘امن اور قربانی کا درست دیتا ہے۔ موجودہ حالات میں فکر حسینی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پر آشوب اور پر خطر دور میں امام حسین ؓکے فلسفہ قربانی کو یاد رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ملتان کا امن مثالی ہے ۔ ملتان میں ہمیشہ تمام مکاتب فکر نے محرم الحرام سمیت تمام مذہبی اجتماعات میں مل جل کر حصہ لیاہے۔ یہی وجہ ہے کے ملتان میں ہمیشہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضاءنظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا میں ملتان انتظامیہ اور خصوصاً ڈپٹی کمشنر ملتان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے محرم الحرام میں مثالی اقدامات کئے ہیں۔ امید ہے کہ 10 محرم الحرام کا دن بھی خیر خیریت سے گزر جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا امام عالی مقام کی تعلیمات کسی ایک مکتب فکر کیلئے نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کیلئے ہیں۔ ہمیں محرم الحرام میں ملتان میں جو یکجہتی نظرآتی ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔ملتان یکجہتی ‘ امن اور محبت کا گڑھ ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام مل جل کر مذہبی اجتماعات منعقد کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے یہاں کا امن مثالی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ‘ سی پی او ملتان زبیر دریشک نے محرم الحرام کے اجتماعات اور سکیورٹی کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی۔مخدومزادہ زین حسین قریشی ‘ڈاکٹر اختر ملک اور ملک عامر ڈوگر نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و انتظامی امور بارے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔دریں اثناءسٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے امام بارگاہ ممتاز آباد کے جلوس کے حوالے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.اس موقع انکے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب، ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد اظہر حسین گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد انسپکٹر خالد امین موجود تھے۔سی پی او ملتان جلوس ڈیوٹی چیک کی اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو بریف کیا۔روف ٹاپ ڈیوٹی بھی چیک کی جلوس پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔محنت اور جانفشانی اور الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔جلوس میں شامل ہونے والے تمام افراد کی ایس او پی کے مطابق تلاشی کو یقینی بنائیں۔جلوس کے ختم ہونے کے تک اور جب تک جلوس پرامن طور پر منتشر نہ جائے ڈیوٹی پر الرٹ رہیں۔تمام پولیس افسران بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ لازمی پہنیں گے اور اپنا کارڈ آویزاں کریں گے۔ سی پی او ملتان نے ٹریفک کے حوالے سے بریف کیا اور ہدایت کی کہ جلوس روٹ سے گزرنے والی ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزاریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہ ہو۔ شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں۔

مرکزی جلوس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...