سنٹرل جیل سے 115 قیدی محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل

  سنٹرل جیل سے 115 قیدی محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل

  



ملتان ( وقا ئع نگار ) سنٹرل جیل ملتان سے 115 اہل تشیع قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں اہل تشیع قیدیوں کے لیے الگ سے بیرک مختص کردی گئی ہے جہاں وہ اپنے عقائد کے مطابق رسومات کی ادائیگی کریں گے ۔ جبکہ 15 محرم کو سنٹرل جیل سے آئے قیدیوں کو واپس منتقل کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...