سرکاری افسران کو کرپشن کیسز کی سماعت  سے قبل عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

  سرکاری افسران کو کرپشن کیسز کی سماعت  سے قبل عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) سرکاری ملازمین کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد کرپشن کے کیسزکی سماعت شروع ہوتے ہی انہیں فوری طور پراہم سیٹوں سے ہٹانے کی ہدایت۔حکومت پنجاب نے کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہونے والے سرکاری ملازمین کے بارے میں پالیسی کااعلان کردیا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ہے اورمحکمہ ایس اینڈجی اے کے ذریعے تمام صوبائی محکموں کوہدایت جاری کی ہے کہ اس پالیسی پرسوفیصدعملدرآمدیقینی بنایاجائے‘ محکمہ انٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ ایس اینڈجی اے کی طرف سے تما م محکموں کوجاری ہونے والے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ جن سرکاری ملازمین کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد کرپشن کے کیسزکی سماعت شروع ہوجائے انہیں فوری طور پراہم سیٹوں سے ہٹادیاجائے گااس سلسلہ میں تمام ضلعی حکومتوں اورمحکموں کے سربراہان کوآگاہ کردیاگیاہے۔

ہدایت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...