خاتون کے سر کے بال مونڈھنے کا مقدمہ‘ ملزمان کا 3,3 روزہ ریمانڈ منظور

  خاتون کے سر کے بال مونڈھنے کا مقدمہ‘ ملزمان کا 3,3 روزہ ریمانڈ منظور

 ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پنچایت کے حکم پر گھر سے بھاگنے والی خاتون کے سر کے بال مونڈھنے کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزمان کا 3،3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے جبکہ متاثرہ خاتون کو دارلامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزمان حنیف، حبیب، غلام فرید، ظہور اور عبدالکریم کے خلاف متاثرہ خاتون کوثر مائی کو گھر سے بھاگنے پر سر کے بال مونڈھے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پنچائیت کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 فیصلے پر خاتون کے سر کے بال مونڈھ دیے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 ملزمان کو مقدمہ میں ملوث کیا گیا اور مذکورہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بال مونڈھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جانی باقی ہے اس لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔اس موقع پر خاتون کو دارلامان بھجوانے کی استدعا بھی کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی ہے۔

سر کے بال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...