حادثات میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 6جاں بحق، 1خودکشی، 2لاشیں بر آمد

حادثات میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 6جاں بحق، 1خودکشی، 2لاشیں بر آمد

ملتان‘ روجھان‘ کبیروالا‘ نواں شہر‘ اڈا کوٹ بہادر(وقائع نگار‘ سٹاف رپورٹر‘ نمائندگان پاکستان) حادثات میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 جاں بحق‘ 1 خودکشی‘ 2 لاشیں برآمد۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ملتان کے علاقے مویشی منڈی کے قریب 5سالہ بچی کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل دیا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے میں پانچ سالہ بچی  موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اس بارے مزید معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز  تھانہ بستی ملوک کے علاقے مویشی منڈی کے قریب  سڑک کے اطراف میں مقامی میں افراد کی جانب سے  شربت کی سبیلیں لگی ہوئی تھیں۔ سڑک کی دوسری جانب سے سبیل کی طرف بڑھتی ہوئی پانچ سالہ ماہرہ  تیز رفتار ٹرالرکی زد میں ا?گئی۔ اہل علاقہ کے موقع پر اکٹھے ہونے پر ڈرائیور ٹرالر وہیں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اور ٹرالر  تحویل میں لے لیا پولیس نے نے بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ جبکہ ڈرائیور جس کا نام نعمان بتایا جاتا ہے  اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ جلیل اباد کے علاقے سے  30 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔جسے پولیس نے تحویل میں لے کر نشتر سردخانے منتقل کر دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ جلیل اباد کے علاقے  سدوحسام چوک  کے قریب پلاٹ میں 30 سالہ شخص کی لاش کی اطلاع پر  مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔  لاش  نشتر سردخانے منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق متوفی نشے کا عادی  معلوم ہوتا ہے۔دوست کی ناراضگی سے دلبرداشتہ نوجوان نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا شاہجمال کے رہائشی شفق الرحمن کا چند روز قبل دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا جس پر اس کے دوست ناراض تھے دوستوں کی ناراضگی کے غم میں شفق الرحمان نے گزشتہ روز  کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال لایا گیا جہاں وہ آج صبح دم توڑگیا نشتر چوکی پولیس نے نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء  کے حوالے کردی ہے۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق  ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ میپکو بہاولپور کا مکینک دلشاد اسماعیل کرنٹ لگنے سے  جاں بحق ہو گیا۔ روزانہ اجرت کی بنیاد (ڈیل ویجز) پر کام کرنے والا دلشاد اسماعیل ٹرانسفارمر کی مرمت کے بعد ٹیسٹنگ کے دوران شدید جھٹکا لگنے سے موقع پر ہی  جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجز پر کام کرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے دلشاد اسماعیل کے ورثا اور لواحقین 35 لاکھ روپے کی امدادی رقم سے بھی محروم رہیں گے۔ حادثہ چھپانے کے  لئے میپکو اور یونین عہدیدار سرگرم رہے۔کبیروالا‘ نواں شہر‘ کوٹ بہادر سے نامہ نگار‘ نمائندگان پاکستان کے مطابق مقامی زمیندار کے کھیتوں سے نامعلوم نو جوان کی نعش برآمد،جسم پر تشدد کے نشانا ت، پو لیس نے نعش قبضہ میں لے لی، تفصیل کے مطابق گزشتہ دوپہر نواحی بستی حسین آبا د چاہ تہیماں والا میں مقامی ”زمیندار“ محمد آصف تہیم کے رقبہ سے ایک نوجوان کی نعش پائی گئی، متو فی کی نعش پر تشدد کے نشانا ت پائے گئے ہیں، واضح رہے کہ علاقہ مذکور منشیا ت فروشی کے حوالے سے“سہراب گوٹھ“ کی حیثیت رکھتا ہے، شبہ ہے کہ اسے کسی منشیا ت فروش گینگ نے لین دین یا غیرت کے نام پرقتل کیا ہے، سٹی پو لیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کرتے کاروائی شروع کردی ہے۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق  انڈس ہائی وئے پر ڈمپر اور  موٹر سائیکل میں تعصادم دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وئے کریش پلانٹ کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے  دوبچوں سمیت چار افراد  موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں محمد نواز،کم سن بچہ بلال،کم سن بچی کائنات اور خاتون ب شامل ہیں واقعہ کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی راجن پور محمد افضل ناصر سے روپورٹ طلب لرلی جبکہ واقعہ پر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری،ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار دوست محمد مزاری اور انکے بھائی سردار دوست علی مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...