پشاورائیرپورٹ پرحاجیوں کی زم زم کے کین کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل

  پشاورائیرپورٹ پرحاجیوں کی زم زم کے کین کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھنے کی ویڈیو ...

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام زم زم کے کین لینے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ دوڑے۔پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں حجاج زم زم کے کین لینے کیلئے بیقرار ہیں۔حجاج کرام کی بے قراری اس حد تک بڑھ جاتی ہے وہ کین اْٹھانے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ کر اندر چلے جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجاج کین ہاتھوں میں لے کر لگیج بیلٹ کے ساتھ ہی باہر نکلتے رہے اور ایئر پورٹ کا عملہ حاجیوں کو روکتا رہا مگر وہ اس اقدام سے باز نہ آئے۔حاجیوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔

ویڈیو وائرل

مزید : صفحہ اول


loading...