حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو دو سو من عرق گلاب سے غسل دیا گیا

حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو دو سو من عرق گلاب سے غسل دیا گیا

لاہور(این این آئی) حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب ہوئی۔ دو سو من عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ فضا درود وسلام سے گونجتی رہی۔لاہور میں حضرت داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ کے مزار کو غسل دینے کی 976 ویں تقریب ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور میاں اسلم اقبال سمیت ہزاروں عقیدت مند شریک ہوئے۔غسل مبارک کے موقع پر فضا درود وسلام کے ورد سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی خوشحالی، پاکستان کی ترقی وخوشحالی، استحکام اورقیام امن کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی دعا کروائی گئی۔ تقریب کے اختتام کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

داتا گنج بخش

مزید : صفحہ اول


loading...