برکینا فاسو میں انتہا پسندوں کے حملے، 30افراد ہلاک 

برکینا فاسو میں انتہا پسندوں کے حملے، 30افراد ہلاک 

برکینا فاسو(آئی این پی/شِنہوا)شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ روز انتہاپسندوں کے دو حملوں کے دوران 30افراد ہلاک ہوگئے،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں حملہ آوروں کاتعلق شمالی سن ما  ٹینگا صوبے سے بتایا جاتا ہے،واقعات کے مطابق  سامان اور سواریوں سے بھری ایک گاڑی جارہی تھی کہ انتہاپسندوں نے  اس پر بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 16شہری ہلاک اور چھ دیگرزخمی ہوگئے اسی دورانتہاپسندوں کے ایک اور حملے میں 14افراد ہلاک ہوگئے،سرکاری حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے اور علاقے میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کردیے ہیں یاد رہے کہ 2015سے برکینا فاسو میں دہشتگرد سرگرمیان جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور تین لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...