اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون،ماہ اگست میں 162فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون،ماہ اگست میں 162فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی فوج کی جانب سے اگست 2019ء کے دوران فلسطینیوں کے خلاف گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے 162 فلسطینی گرفتار کیے گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی طرف سے اگست کے دوران 12 سے 18 سال کی عمر کے 33 بچوں اور 6 خواتین کو حراست میں لیا۔ ان میں بیت المقدس کے 87 فلسطینی شامل ہیں۔ بیت المقدس میں زیادہ تر گرفتاریاں مسجد اقصیٰ میں گھس کر کی گئیں۔گذشتہ ماہ قابض فوج نے القدس میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے محمد خضر الشیخ کو گولیاں مار کر زخمی کیا جسے بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...