روسی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ،ایرانی جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال 

روسی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ،ایرانی جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ماسکو(این این آئی)روسی صدر پوتین اورفرانسیسی صدر میکرون نے ٹیلیفون پرباہمی تعلقات سمیت ایران جوہری معاہدے سے متعلق تفصیل سے بات چیت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صدرولادیمیر پوتین اور فرانس کے صدر میکرون نے ٹیلیفون پر ایران اور جوہری معاہدے کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر روس اور فرانس کے صدور نے جوہری معاہدے کے تمام فریقوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت اور جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔انہوں نے جوہری معاہدے کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے روس اور فرانس کی جانب سے مناسب اقدامات کرنے کا جائزہ بھی لیا۔

مزید :

عالمی منظر -