بیلٹ اینڈ روڈ عالمی ترقی کا اہم منصوبہ،بنگلہ دیشی تھنک ٹینک

بیلٹ اینڈ روڈ عالمی ترقی کا اہم منصوبہ،بنگلہ دیشی تھنک ٹینک

ڈھاکہ(آئی این پی/شِنہوا)بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری،علاقائی رابطوں کے فروغ عالمی تجارت میں اضافے  اور اقتصادی ترقی  میں تیزی لانے  کا منصوبہ ہے،ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیش سول سوسائٹی تھنک ٹینک سنٹر فار پالیسی  ڈائیلاگ  (سی پی ڈی) کی  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہمیدہ خانم نے  کیا ہے،سی پی ڈی  کا خیال ہے کہ بنگلہ دیش کیلئے بھی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی اور فوائد کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری،رابطے،تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں مختلف ممالک کے ساتھ  خاص طور پربھارت اور چین سمیت پورے ایشیا میں  تعلقات کے حوالے  اس کا کردار بہت اہم ہے۔اس منصوبے کے ذریعے بنگلہ دیش کو بھی ترقی کے مقاصد حاصل کرنے میں بڑی مدد ملے گی،سی پی ڈی  کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہمیدہ خانم نے  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے بنگلہ دیش کے وزیرتجارتی نوالماجد محمد ہمایوں اورسیکرٹری خارجہ شاہد الحق  نے بھی خطاب کیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...