ہانگ کانگ نے امریکی کانگرس کی رپورٹ مسترد کردی

ہانگ کانگ نے امریکی کانگرس کی رپورٹ مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ(آئی این پی/شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن (ایچ کے ایس اے آر)حکومت نے ہانگ کانگ بارے امریکی قانون سازوں کی انسانی حقوق سے متعلق نام نہاد رپورٹ مسترد کردی ہے اورایچ کے ایس اے آرحکومت کے ترجمان  نے  اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غیر ملکی قانون سازوں کو ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح مداخلت نہیں کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ  جب  سے ہانگ کانگ مین لینڈ چین کو واپس ملا ہے ہانگ کانگ کی عوام  کو تمام بنیادی سہولتیں قانون کے مطابق حاصل ہورہی ہیں اور اس کے عوام ”ایک ملک دو نظام“کے اصول پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے اسے بڑی کامیابی کے ساتھ ملک میں نافذ کررکھا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور آزادی کا بنیادی قانون کے تحت مکمل تحفظ کیاجاتا ہے اس سلسلے میں ہانگ کانگ انسانی حقوق آرڈینس  اور دیگر قوانین موجود ہیں جن کے تحت عوام کو تمام حقوق حاصل ہیں ہانگ کانگ حکومت ان  قوانین کو زبردست اہمیت دیتی ہے انسانی حقوق اور آزادی کے تحفظ کا عزم کیے ہوئے ہیں۔اس لیے بیرون عناصر ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

مزید :

عالمی منظر -