سوڈان میں 18رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
خرطوم (این این آئی)افریقی ملک سوڈان میں صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد پہلی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ یہ اٹھارہ رکنی کابینہ سوڈانی فوج اور جمہوریت نواز مظاہرین کے درمیان اقتدار کی شراکت کے ایک معاہدے کے نتیجے میں تشکیل دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ اگست میں امریکا اور خطے کے عرب ممالک کی کوششوں سے طے پایا تھا۔ سوڈان کے سابق حکمران عمر البشیر کو اپریل میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔ نئی کابینہ کو ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور افراط زر کے مسائل کا سامنا ہے۔