جاپانی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی چینی تھیٹرز پر چھا گئی

جاپانی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی چینی تھیٹرز پر چھا گئی

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)جاپانی فلم ”ویدرنگ ود یو“ریلیز ہونے سے پہلے ہی چین مین لینڈ کے تھیٹرز پر چھا گئی ہے،اس رومنٹک تصوراتی فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کابھی اعلان نہیں ہوا فلم ماکو ٹو شنکائی نے تیار کی ہے،فلم میں موسم برسات کا منظر پیش کیا ہے،فلم کی کہانی دو بچوں کے گرد گھومتی ہے،ان میں ایک ہائی سکول کا لڑکا ہے جو سکول سے بھاگ کر ٹوکیو پہنچ جاتا ہے اور وہاں ایک یتیم لڑکی کے ساتھ دوستی کرلیتا ہے،فلم کے پروڈیوسر موکوٹو شنکائی 1973میں پیدا ہوئے اور وہ بہترین ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں انہوں نے پہلی متحرک فلم2016میں ریلیز کی تھی،چین میں اس فلم کا پہلا پوسٹر وہ ہی شائع کیا گیا ہے جو جولائی 2019میں جاپان میں شائع کیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...