’ارے یہ تو وہی ہے۔۔۔‘ آدمی کی دبئی میں داخل ہونے کی کوشش لیکن جیسے ہی امیگریشن آفیسر نے اس کا پاسپورٹ دیکھا پولیس بلالی کیونکہ۔۔۔

’ارے یہ تو وہی ہے۔۔۔‘ آدمی کی دبئی میں داخل ہونے کی کوشش لیکن جیسے ہی ...
’ارے یہ تو وہی ہے۔۔۔‘ آدمی کی دبئی میں داخل ہونے کی کوشش لیکن جیسے ہی امیگریشن آفیسر نے اس کا پاسپورٹ دیکھا پولیس بلالی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کیے جانے والے عمانی شہری کو دوبارہ دبئی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق اس شخص نے حطا بارڈر کے راستے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی کوشش کی اور امیگریشن حکام کو بتایا کہ وہ اماراتی شہری ہے۔ اس نے امیگریشن آفیسر کو اماراتی آئی ڈی کارڈ بھی پیش کیا۔ لیکن آفیسر نے اس کی حرکات سے اسے پہچان لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کا اماراتی آئی ڈی کارڈ بالکل اصلی لگ رہا تھا لیکن وہ کچھ ڈرا ہوا اور کنفیوژ نظر آ رہا تھا۔ اس پر جب آفیسر نے مشکوک سمجھتے ہوئے اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے کئی آئی ڈی کارڈز برآمد ہو گئے۔ یہ آئی ڈی کارڈز مختلف اماراتی اور عمانی شہریوں کے نام پر بنائے گئے تھے۔ تفتیش کرنے پر اس شخص نے اعتراف کر لیا کہ اسے امارات سے ملک بدر کیا گیا تھا جس پر اس نے اماراتی شہری بن کر دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس شخص کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں آئندہ ماہ اس مقدمے کا فیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

عرب دنیا -