یوم عاشور کا درس ہے حق سچ کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،فردوس عاشق اعوان

یوم عاشور کا درس ہے حق سچ کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،فردوس عاشق ...
یوم عاشور کا درس ہے حق سچ کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کا سبق ہے"ظلم پھر ظلم ہے, بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔" پاکستانی قوم اسوۂ شبیری پر عمل پیرا ہے،مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں۔ ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لئے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیاءخوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد