کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکوملکرکام کرنا ہوگا،کمیٹیاں بنانے اوراعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سعید غنی

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکوملکرکام کرنا ہوگا،کمیٹیاں ...
کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکوملکرکام کرنا ہوگا،کمیٹیاں بنانے اوراعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سعید غنی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے صوبائی وزیر سعیدغنی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکومل کرکام کرنا ہوگا،کمیٹیاں بنانے اوراعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے،صوبائی وزیر سندھ کا کہنا ہے کہ میئرکے اختیارات کوکوئی ایم این اے یا وفاقی وزیراستعمال نہیں کر سکتا ،وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے سنجیدگی دکھائی،تعاون مانگا توسندھ حکومت معاونت کریگی،سعید غنی نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کوآئین اورقانون کانہیں پتا،پی ٹی آئی کے لوگوں کوکوئی شخص کان میں کچھ کہہ دیتا تویہ لوگ آگے بڑھادیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی،میری معلومات کے مطابق علی زیدی اپنی مہم ختم کرچکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...