یوم عاشور پر سندھ بھر میں انتظامات کئے گئے ہیں ،کوشش ہے یوم عاشورپر تمام سہولتیں مہیا کی جائیں،وزیراعلیٰ سندھ

یوم عاشور پر سندھ بھر میں انتظامات کئے گئے ہیں ،کوشش ہے یوم عاشورپر تمام ...
یوم عاشور پر سندھ بھر میں انتظامات کئے گئے ہیں ،کوشش ہے یوم عاشورپر تمام سہولتیں مہیا کی جائیں،وزیراعلیٰ سندھ

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر سندھ بھر میں انتظامات کئے گئے ہیں ،کوشش ہے یوم عاشورپر تمام سہولتیں مہیا کی جائیں، منتظمین اور انتظامیہ کا شکرگزار ہوں انہوں نے بہت محنت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیوپریڈی سٹریٹ لائنز پہنچ گئے ،صوبائی وزیر سعید غنی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں ،مرادعلی شاہ نے جلوس میں شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر سندھ بھر میں انتظامات کئے گئے ہیں ،کوشش ہے یوم عاشورپر تمام سہولتیں مہیا کی جائیں منتظمین اور انتظامیہ کا شکرگزار ہوں انہوں نے بہت محنت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام بڑے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لوں گا،ہم نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ،سکھر سمیت دیگر اضلاع کا بھی دورہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں اللہ سب خیر کرے گا،سرحدی صورتحال کی وجہ سے پہلے ہی ہائی الرٹ ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...