شاہ محمود قریشی کی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی جانوں کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرٹیڈروس سے ملاقات کی،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورانسانی جانوں کو درپیش خطرات پر بات چیت ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ،صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اوردو اتک میسر نہیں ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواتین بچوں بوڑھوں کو طبی سہولتوں کے حصول میں شدیددشواری ہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نئے انسانی المیے کی نشاندہی کررہی ہے، عالمی ادارہ صحت نہتے کشمیریوں کی زندگیاںبچانے کے اقدامات کرے ۔