انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتائوں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے توآئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں،فواد چودھری کا ٹوئٹ

انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتائوں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی اگر وہ پاکستان کے ...
انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتائوں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے توآئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں،فواد چودھری کا ٹوئٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے توآئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ خلاءسے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے اگر ہے۔

وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کربلا ہمیشہ برپا رہتا ہے صرف میدان بدلتے ہیں، رسم حسینؓ باطل کے خاتمے تک جاری رہے گی ، آج کشمیر کربلا ہے فلسطین کربلا ہے حسینؓ کو ماننے والے سربکف ہیں اور ہمیشہ حق ہی باطل کو زیر کرتا ہے۔ انشااللہ