ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ التوا کے قانون کی منظوری دے دی

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ التوا کے قانون کی منظوری دے دی
ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ التوا کے قانون کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد حکومت معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بریگزٹ التوا کرنے کی پابند ہوگی۔ہم نیوز کے مطابق دارالامرا سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بل ’6‘ کو شاہی منظوری مل گئی ہے۔قواعد و ضوابط کے تحت ملکہ الزبتھ دوئم کی منظوری کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کسی معاہدے کے بغیر 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ نہیں ہو سکیں گے۔ برطانوی دارالعوام کے اسپیکر جان برکاﺅ نے آئندہ چند ہفتوں میں مستعفیٰ ہونے کا اشارہ دیا ہے۔اسپیکر جان برکاو¿ نے قبل از وقت انتخابات کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کا ساتھ نہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -