کلثوم نواز کی پہلی برسی کل منائی جائیگی

کلثوم نواز کی پہلی برسی کل منائی جائیگی
کلثوم نواز کی پہلی برسی کل منائی جائیگی

  


کراچی(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول کلثوم نواز کی پہلی برسی 11ستمبر بروز بدھ کو منائی جائے گی وہ29مارچ 1950کولاہور کے کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں، وہ 1999سے2002 تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہیں اور 3بار1990 تا 1993،1997 تا1999 اور2013 تا2017 تک خاتون اول پاکستان بھی رہیں، نوازشریف کے نااہل ہونے پر وہ2017 میںحلقہ این اے 120سے ضمنی الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کی رکن بنیں ،بیگم کلثوم نواز نے12 اکتوبر 1999کے دن کو پاکستان کی تاریخ جمہوریت اور آئینی سیاست کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا تھا اکتوبر1999 میں فوجی جنرل پرویز مشرف کے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر گرفتارکرنے پر خاندان اور پارٹی کو کڑے وقت سنبھالادینے والی بیگم کلثوم نواز تھیں وہ11 ستمبر2018 کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...