" بھارت کو یہ میزائل نظام ہم آئندہ ڈیڑھ سال میں دے دیں گے" بڑے ملک نے اعلان کردیا

" بھارت کو یہ میزائل نظام ہم آئندہ ڈیڑھ سال میں دے دیں گے" بڑے ملک نے اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسو نے کہا ہے کہ بھارت کو روسی دفاعی میزائل نظام ایس 400 آئندہ 19 ماہ کے دوران مل جائے گا۔ روس اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر میں ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا حالاں کہ اس معاہدے سے نئی دہلی کو امریکی پابندیوں کا خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس معاہدے کا حجم 5 ارب 43 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کو ایس 400 کی ترسیل 2020 تک شروع ہوجائے گی جبکہ معاہدے کی رقم کی ادائیگی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔