ایف اے ٹی ایف اجلاس ،بھارت کے گمراہ کن سوالات،پاکستانی ٹیم کا بھرپور دفاع،بھارت کو شرمندگی

ایف اے ٹی ایف اجلاس ،بھارت کے گمراہ کن سوالات،پاکستانی ٹیم کا بھرپور ...
ایف اے ٹی ایف اجلاس ،بھارت کے گمراہ کن سوالات،پاکستانی ٹیم کا بھرپور دفاع،بھارت کو شرمندگی

  



بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں گمراہ کن سوالات پر پاکستانی ٹیم نے بھرپور دفاع کیا جس پر بھارت کو شرمندگی کا سامناکرنا پڑا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں گمراہ کن سوالات پر پاکستانی ٹیم نے بھرپور دفاع کیا جس پر بھارت کو شرمندگی کا سامناکرنا پڑا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے پاکستان کے پیش کردہ فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے سوالات اٹھائے ،بھارتی وفد نے ڈیڈلائن دینے پر بھی اصرار کیا،پاکستان ٹیم نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔پاکستانی وفد گروپ کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہو گیا، سٹاک مارکیٹ اور رئیل سٹیٹ سیکٹر میں لگائے گئے کالے دھن کی سکریننگ کی تفصیلات کیں،اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت حماد اظہر کررہے ہیں ،جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں پاکستان نے رواں اپریل سے اگست تک کے اہداف میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔پہلے دور کے دوران پاکستان کی جانب سے شرکا کو کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد اور سرگرمیاں روکنے پر بریفنگ دی گئی، کسٹم حکام نے کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے سے متعلق اقدامات بتائے۔پاکستانی حکومت کی جانب سے سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پر بات چیت کی گئی اور سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دینا بھی موضوع بحث بنا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد