شاہ محمود قریشی کی سینیگال کے ہم منصب سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کی سینیگال کے ہم منصب سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ...
شاہ محمود قریشی کی سینیگال کے ہم منصب سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  



جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیگال کے ہم منصب سے ملاقات کی ،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورخطے میں امن وامان کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں میں ملاقات انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں ہوئی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیگالی وزیر خارجہ کو بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف وزریوںسے آگاہ کیا ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاںہے ،وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کی صدارت کا منصب سینیگال کے پاس ہے ،سینیگال سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ،وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر بچوں ،نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔سینیگال کے وزیر خارجہ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا، وزیر خارجہ احمد وبا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /علاقائی /اسلام آباد


loading...