پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزیئر تیار کرلیا،انسانی حقوق کونسل اجلاس میں آج پیش کیا جائیگا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزیئر تیار کرلیا،انسانی ...
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزیئر تیار کرلیا،انسانی حقوق کونسل اجلاس میں آج پیش کیا جائیگا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزیئر تیار کرلیا،ڈوزیئر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل اجلاس میں آج پیش کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کیلئے سرگرم ہے ، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزیئر تیار کرلیا ہے ،پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر ڈوزیئر 15 صفحات پر مشتمل ہے ،ڈوزیئر میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اورتصاویر بھی موجودہیں،ڈوزیئر میں بھاریت بربریت کے شکار لوگوں کے نام و دیگر معلومات بھی شامل ہیں،پاکستان ڈوزیئر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل اجلاس میں آج پیش کرے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی /علاقائی /اسلام آباد


loading...