ویسٹ انڈیز نے ون ڈے اور ٹی 20 کا نیا کپتان مقرر کر دیا مگر کسے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے اور ٹی 20 کا نیا کپتان مقرر کر دیا مگر کسے؟ ناقابل یقین خبر ...
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے اور ٹی 20 کا نیا کپتان مقرر کر دیا مگر کسے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  


کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے معروف آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

کیرن پولارڈ نے اکتوبر 2016ءکے بعد سے اب تک کوئی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا جبکہ انہیں جیسن ہولڈر کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی سکیریٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے نزدیک کیرن پولارڈ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے صحیح وقت پر درست انتخاب ہیں جبکہ جیسن ہولڈر بہت اہم قوت ہیں اس لئے وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

کیرن پولارڈ نومبر میں بھارت میں افغانستان کیخلاف سیریز سے کپتانی سنبھالیں گے جس دوران ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے ۔

مزید : کھیل


loading...