کیرن پولارڈ نے کپتان بنتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹیم بھی پریشان ہو جائے

کیرن پولارڈ نے کپتان بنتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹیم بھی پریشان ہو ...
کیرن پولارڈ نے کپتان بنتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹیم بھی پریشان ہو جائے

  


کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے نو منتخب کپتان کیرن پولارڈ نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ٹی 20 ورلڈکپ ٹائٹل کا دفاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ جیسن ہولڈر کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔ کیرن پولارڈ نے کپتان منتخب ہوتے ہی اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ ٹائٹل کا دفاع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے ہم ایک مرتبہ پھر سپیشلسٹ کرکٹرز کو ان کی بہترین جگہ پر کھلانے کے آئیڈیاز پر بات چیت کریں گے۔ میں پوری دنیا میں کھیلا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اپنے اس تجربے کو استعمال کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے کردار ادا کروں گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور پوری دنیا میں پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 کرکٹ کو مانا جاتا ہے۔ قومی ٹیم بھی اس مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا عزم کئے بیٹھی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وہ ورلڈکپ تک کتنی تیاری کرتی ہے اور دیگر ٹیموں کیخلاف کیا حکمت عملی مرتب کرتی ہے۔

مزید : کھیل


loading...