وہاڑی میں خاتون پر پولیس تشدد، مرکزی ملزم اس وقت کہاں پر حکومتی شخصیت کی رہائش گاہ پر موجود ہے؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وہاڑی میں خاتون پر پولیس تشدد، مرکزی ملزم اس وقت کہاں پر حکومتی شخصیت کی ...

  



وہاڑی(ویب ڈیسک)خاتون تشددکیس کے مرکزی ملزم ایاز دولتانہ نے اپنے بچائو کے لئے کوششیں تیز کر دیں ، روزنامہ دنیا کے مطابق ملزم ایاز دولتانہ اس وقت لاہور میں حکومتی پا رٹی کے رہنما کی رہائشگاہ پر موجود ہے اور اس کوشش میں ہے کہ مقدمہ سے گلو خلاصی ہو جائے ، ایاز دولتانہ اشفاق دولتانہ مرحوم کا حقیقی بھائی ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ایاز دولتانہ اور اس کی فیملی کو بچانے کے لئے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں اورظہوراں مائی پر صلح کے لئے شدید دبائو بھی ڈالا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی