وہاڑی پولیس کا خاتون پر تشدد لیکن اب متاثرہ خاتون کہاں اور کس حال میں ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وہاڑی پولیس کا خاتون پر تشدد لیکن اب متاثرہ خاتون کہاں اور کس حال میں ہے؟ ...
وہاڑی پولیس کا خاتون پر تشدد لیکن اب متاثرہ خاتون کہاں اور کس حال میں ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  



وہاڑی (صباح نیوز) پولیس تشدد کی شکار ظہوراں بی بی کی حالت نہ سنبھل سکی، ڈاکٹروں نے ورثا، عزیزوں کو خاتون سے زیادہ باتیں کرنے سے منع کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت خطرے میں ہے، علاج و معالجے میں کوئی کمی کوتاہی نہیں برتی جارہی مگر حالت تشویشناک ہے، ظہوراں بی بی کے ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بہترین علاج کی سہولت کیلئے لاہور کے ہسپتال میں داخل کروایا جائے، اسے اور خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں خاتون ظہوراں بی بی نے رات گئے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تشدد کے دوران مجھے مکمل برہنہ کئے رکھا اور میرے پاﺅں پر رولر چلاتے رہے، مجھے خدشہ ہے کہ میں معذور ہوچکی ہوں۔ ظہوراں بی بی نے بتایا کہ پولیس والے میرے نازک اعضا پر کرنٹ لگاتے رہے اور مجھ پر تشدد کی آوازیں کسی کو ٹیلی فون پر سناتے اور ہنستے رہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی


loading...