کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا، وزیراعظم کا یوم عاشور پر پیغام

کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا، وزیراعظم کا یوم ...
کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا، وزیراعظم کا یوم عاشور پر پیغام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کیلئے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے حق پرقائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کوزندہ رکھا اور وادی کو کربلا کی طرح معرکہ حق و باطل کی مثال بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ غریب وسادہ ورنگیں ہے داستان حرم،نہایت اس کی حسین ابتدا ہے ہے۔ آج بھارتی سامراج سے برسرپیکارکشمیریوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرناچاہیے جنہوں نے حق پرقائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کوزندہ رکھا اور وادی کو کربلا کی طرح معرکہ حق وباطل کی مثال بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج حرمت والے مہینے محرم کی 10تاریخ ہے اور اس دن کو الگ رفعت وبلندی حاصل ہے ، دنیا بھرکے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی شہادت عظمیٰ کی بے مثال قربانی کویاد کرتے ہیں، اسلام کی اعلیٰ اقدام کے فروغ واحیاءکیلئے راہ خدا میں قربانی ہی عظمت اورکامیابی ہے، اسوہ حسینؓ کا پیغام قلب سلیم کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا اسی جذبے سے سرشاری کے بدلے ہم وطن عزیز اور اقوام عالم میں قابل ذکر کردار ادا کر سکتے ہیں، قوم یوم عاشور پر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی