”مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانا بہترین فیصلہ ہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل تنویر نے زبردست بات کہہ دی

”مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانا بہترین فیصلہ ہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل ...
”مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانا بہترین فیصلہ ہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل تنویر نے زبردست بات کہہ دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس کو باﺅلنگ بنائے جانے کا فیصلہ بہترین قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے تجربے کو لے کر بہت سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا لیکن انہیں دیگر امیدواروں کو ایک حوالے سے خاصی برتری رہی اور وہ یہ ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان نے حالیہ 7 سے 8 سال پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور یہ عرصہ کرکٹ کے حوالے سے بہت ہی اہم ہے کیونکہ اس دوران کھیل میں ناصرف جیت کیلئے صلاحیتیوں کے معیار میں تبدیلی آئی ہے بلکہ جیت کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سوچ بھی تبدیل کرنا پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایسی ہی شخصیت کی ضرورت تھی جو ناصرف ماڈرن کرکٹ کو سمجھتا ہو اور مصباح الحق بہترین انتخاب ہیں کیونکہ وہ 2017ءمیں ریٹائر ہوئے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی صورت میں ماڈرن اور پروفیشنل کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

مصباح کو دوہری ذمہ داری دینے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ واقعی تخیلاتی بات ہے لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ نتائج آنے تک ہم صحیح طور پر اس تبدیلی کے بارے میں رائے قائم نہیں کر سکتے البتہ یہ بات ضرور کی جا سکتی ہے کہہ اب مصباح الحق ہی قومی ٹیم کی کارکردگ کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ دن نہیں رہے جب ٹیم سلیکشن میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے درمیان اختلاف ہوتے تھے اور اب تک مصباح الحق ہی اس سب کے ذمہ دار ہوں گے اور اس کیلئے انہیں مزید آزادی بھی ملے گی جس کا مطلب ہے کہ ناکامی کی صورت میں وہ بطور ہیڈ کوچ سلیکٹرز پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے ان کے فیصلوں کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے۔

مزید : کھیل


loading...