سیہون شریف کے قریب بولان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سیہون شریف کے قریب بولان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
سیہون شریف کے قریب بولان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  



سیہون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیہون شریف کے قریب بولان میل ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے سبب کوئی مسافرزخمی نہیں ہوا تاہم ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بوبک ریلوے سٹیشن کے قریب بولان میل ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا، خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد ریلوے حکام بوبک ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے اور ٹرین کی بوگیوں کا مرمتی کام شروع کر دیا گیا۔ریلوے ذرائع بوگیوں کا مرمتی کام جاری ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹوں تک ٹریک بحال ہوگا۔

مزید : قومی


loading...