”پاکستان اب بھی یہ کام کرنے کیلئے تیار ہے“، سابق وزیر داخلہ کا طالبان امریکہ مذاکرات معطلی کے تناظر میں دعویٰ

”پاکستان اب بھی یہ کام کرنے کیلئے تیار ہے“، سابق وزیر داخلہ کا طالبان ...
”پاکستان اب بھی یہ کام کرنے کیلئے تیار ہے“، سابق وزیر داخلہ کا طالبان امریکہ مذاکرات معطلی کے تناظر میں دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر نے کہاہے کہ پاکستان اب بھی افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، طالبان کے تحفظات کچھ اتنے زیادہ نہیں تھے ۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر نے کہاہے کہ پاکستان اب بھی افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ طالبان کے تحفظات کچھ اتنے زیادہ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں انسانی حقوق پر عمل کریں اور خواتین کو حقوق دیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر طالبان یہ کہیں کہ 1992والے حالات لے آئیں گے کہ کوئی ٹی وی دیکھے گا تو کوڑے ماریں گے اور خواتین کوڑے ماریں گے تو یہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اب بہت آگے بڑھ چکاہے اور افغان عوام طالبا ن کے ماضی والے اقدامات کو قبول نہیں کریں گے ۔

مزید :

قومی -