امریکہ کن مقاصد کیلئے طالبان سے مذاکرات کررہاتھا ؟ سابق نگران وزیر اعلی نے بتادیا

امریکہ کن مقاصد کیلئے طالبان سے مذاکرات کررہاتھا ؟ سابق نگران وزیر اعلی نے ...
امریکہ کن مقاصد کیلئے طالبان سے مذاکرات کررہاتھا ؟ سابق نگران وزیر اعلی نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ امریکہ طالبان سے بہت محدود مقاصد کیلئے مذاکرات کررہا تھا ، اس کا مقصد صرف اتنا تھا کہ جب امریکی افواج انخلاءکریںگی تو طالبان انخلاءکرتی ہوئی امریکی فوج پر حملے نہیں کریں گے ۔

دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ امریکہ طالبان سے بہت محدود مقاصد کیلئے مذاکرات کررہا تھا ، اس کا مقصد صرف اتنا تھا کہ جب امریکی افواج انخلاءکریںگی تو طالبان انخلاءکرتی ہوئی امریکی فوج پر حملے نہیں کریں گے ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ امریکہ مستقبل کی توبات ہی نہیں کررہا تھا اور اس لئے تو افغان حکومت ناراض تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات نہیں کرناچاہتا تو امریکہ کیلئے افغانستان سے انخلاءمیں مشکلات زیادہ ہونگی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ افغانستان سے محفوظ انخلاءچاہتاہے تو طالبان سے مذاکرات کرنے ہونگے ۔

مزید : قومی